جی ایچ ایم سی کے 275 مفت میڈیکل کیمپس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 11 جولائی (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی کمشنر دانا کشور نے آج شہر میں 275 مفت میڈیکل کیمپس کا آغاز کیا۔ ان کیمپس میں گریٹر حیدرآباد علاقہ میں پھیلنے والی بیماریوں کو روکنے کی دوا دی جائے گی۔ یہ کیمپس ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسرس، ڈسٹرکٹ ملیریا آفیسرس، جی ایچ ایم سی میڈیکل آفیسرس اور ہیماٹرلوجی ڈپارٹمنٹ آفیسرس کے تعاون سے قائم کئے گئے ہیں۔ دانا کشور نے کہا کہ اس سال 500 کیمپس بھی قائم کئے جائیں گے۔ گزشتہ سال 287 کیمپس قائم کئے گئے تھے۔ پہلے مرحلے میں 275 میڈیکل کیمپس کام کریں گے جن کا آج سے آغاز ہوا ہے۔ ان میں سے 122 حیدرآباد میں ، 54 رنگاریڈی، میڑچل میں 99 کیمپس کام کریں گے۔ ان کیمپس کو کالونیوں ، سلم علاقوں میں قائم کیا جائے گا جہاں گزشتہ سال بڑی تعداد میں مریض رجوع ہوئے تھے۔ مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کو روکنے کیلئے جی ایچ ایم سی نے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہے۔ ملیریا ، ڈینگو اور سوائن فلو کو روکنے کیلئے احتیاطی کٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔