میدک /26 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ضلع ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی کی حیثیت سے جی رمیش کو مقرر کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ یہاں برسر خدمت ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی پریتماں سنگھ کا تبادلہ ضلع رنگاریڈی عمل میںآیا ۔ اس طرح مسٹر رمیش جو میدک ایڈیشنل کلکٹر ( ریونیو ) کا تبادلہ ابتداء میں حیدرآباد میں لایا گیا تھا ۔ لیکن مسٹر رمیش کے حیدرآباد تبادلہ کو منسوخ کرتے ہوئے ا نہیں دوبارہ میدک تبادلہ کرتے ہوئے مخلوعہ جائیداد ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی مقرر کیاگیا ۔ انہوں نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ انہوں نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد ضلع کلکٹر میدک جناب راجرشی شاہ سے ملاقات کی ۔
اوپن اسکولوں میں داخلے
ناگرکرنول 26/جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناگرکرنول ڈی ای او گووندراجولو نے کہا کہ تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی (TOSS) کے تحت اس تعلیمی سال (2023-24) میں کلاس 10، انٹر میں داخلے کے لیے طلبہ 10 جولائی سے 10 اگست تک درخواست دینے کو یقینی بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔انہوں نے ضلع کے اوپن اسکول کوآرڈینیٹرز نے KGBV کے خصوصی افسران کے ساتھ اوپن اسکول کے داخلوں پر ٹیلی کانفرنس کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ناگر کرنول ضلع میں گزشتہ تعلیمی سال دسویں جماعت میں 529 طلبہ اور 731 طلبہ نے انٹر میں داخلہ لیا اور اوپن اسکول سے پاس ہوئے، کوآرڈینیٹر تعلیمی سال اوپن اسکول میں داخلے کے ذریعہ ایس ایس سی 1100 اور انٹرمیڈیٹ میں 1500 طلبہ کو داخلہ دلانے کیلئے سخت محنت کریں۔