جی سی سی ممالک کی منشیات سے نمنٹے کی کوششیں جاری

   

ابوظہبی: خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سکیریٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ ’جی سی سی ممالک غیر قانونی منشیات سے نمٹنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں‘۔جی سی سی کے سکریٹری جنرل منشیات کے استعمال اور غیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کررہے تھے جو ہر سال 26 جون کو منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’منشیات کے خلاف جنگ کیلیے موثر بین الاقوامی تعاون کے ساتھ حکومتی اور سول ایجنسیوں اور افرادی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے‘۔ جاسم البدیوی نے کہا کہ’ جی سی سی ممالک سمگلروں کی نقل وحرکت روکنے، منشیات کی طلب اور رسد کو محدود کرنے کا میکانزم قائم کرنے کیلیے کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کیلیے پر عزم ہیں‘۔جی سی سی کے سکیریٹری جنرل نے کہا کہ’ خلیجی تعاون کونسل نے منشیات کے عادی افراد کو علاج اور انہیں معاشرے میں دوبارہ شامل کرنے میں ان کی مدد کرنے کی کوشش کی‘۔انہوں نے مزید کہا کہ’2008 میں منشیات کے خلاف جنگ کیلئے جی سی سی کریمنل انفارمیشن سینٹر کا قیام منشیات اسمگلنگ کے انسداد کیلئے مشترکہ کوششوں کی ایک مثال ہے‘۔