ابوظہبی: جی سی سی نے نے جمعرات کو پیغام رسانی پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور پاکستان نے آزادانہ تجارت کے معاہدے کی ابتدا کی۔معاہدے پر جی سی سی کے سکریٹری جنرل جاسم محمد البدوی اور پاکستانی وزیرِ تجارت ڈاکٹر جوہر اعجاز نے دستخط کیے۔ جی سی سی کی جانب سے جمعرات کو جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق تنظیم کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدوی نے کہا کہ ’پاکستان کے ساتھ ابتدائی معاہدہ ممالک اور بین الاقوامی سطح پر مضبوط تجارتی اور معاشی تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ ممالک کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات اور معاشی ترقی کا عکاس ہے جس سے فریقین کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔خلیج تعاون تنظیم کے ممالک کا پاکستان کی معیشت میں ایک اہم کردار ہے جو توانائی کی درآمدات اور غیر ملکی زرمبادلہ کیلئے اہم ذرائع ہیں۔ پاکستانی ورکرز کی سب سے زیادہ تعداد انہی ممالک میں رہائش پذیر ہے۔ اس وقت تقریباً 40 لاکھ پاکستانی ورکرز جی سی سی ممالک میں کام کررہے ہیں۔