قانونی چارہ جوئی کرنے بینکوں کا فیصلہ ۔ آج سے کارروائی کے آغاز کا امکان
حیدرآباد۔ 12 ۔جون(سیاست نیوز) ملک بھر کے 6بینکوں کی جانب سے جی وی کے گروپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کہا جا رہاہے کہ جی وی کے گروپ کی 9 کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی کیونکہ جی وی کے گروپ ایک بلین ڈالر کے قرضہ جات کی ادائیگی میں ناکام ہوچکا ہے اور متعدد مرتبہ توجہ دہانی کے باوجود 12ہزار 114 کروڑ کی واپسی میں جی وی کے کول ڈیولپرس ناکام ہوا ہے جس کے سبب کنارا بینک‘ آئی سی آئی سی آئی بینک‘ بینک آف بروڈہ ‘ بینک آف انڈیا ‘ ایکسس بینک اور انڈین اوورسیز بینک نے عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔جی وی کے گروپ نے 2011 میں ایک بلین ڈالر کا قرض حاصل کیا تھا اور 35 ملین ڈالر کریڈٹ لیٹرس جاری کروائے تھے ۔ علاوہ ازیں 160ملین ڈالر کا قرض سال 2014 میں حاصل کیا گیا تھا اور ان قرضہ جات کی واپسی میں گروپ ناکام رہا ہے۔13 جون کو اس مقدمہ کی سماعت کا آغاز ہوگا جس میںجی وی کے گروپ کی جملہ 9 کمپنیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے اور اس میں 7کمپنیاں سنگاپور کی ہیں جبکہ 2کمپنیاں شہر کے سکندرآباد میں ہیں ۔ذرائع کے مطابق جی وی کے گروپ آسٹریلیاء میں الفا پراجکٹ کانکنی کا ٹھیکہ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد سے 31ڈسمبر 2012کے بعد سے قرض کی بازادائیگی نہیں کررہا ہے کافی انتظار کے بعد بینک کی جانب سے نومبر 2020میں جی وی کے کمپنی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے قرض کے دوران کئے گئے معاہدہ کی تنسیخ کے متعلق مطلع کیا گیا جس پر بینک اور ضمانت دینے والوں کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا اور نہ ہی قرض کی واپسی کے سلسلہ میں کسی بینک سے کوئی رابطہ کیا گیا۔م