ممبئی: آج کل فلمی دنیا میں دنیا کی بڑی شخصیات کی زندگی پر فلم بنانے کی رجحان چل پڑا ہے۔ سابق میں وزیر اعظم نریندر مودی اور کرکٹر ایم ایس دھونی کی زندگیوں پر فلم بن چکی ہے۔ اور اب تامل ناڈو کی سابق وزیر اعلی آنجہانی جے جیا للیتا کی زندگی پر فلم بننے جارہی ہے۔ اس فلم میں جیا للیتا کا کردار بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت ادا کررہی ہے۔ اس فلم کا نام ”تھالائیوی“ رکھا گیاہے۔ اس فلم کے لئے کنگنا خوب محنت کررہی ہے۔

فلم میں جیا للیتا جیسی دکھنے کیلئے وہ ہالی ووڈ میک اپ آرٹسٹ جے سنگ کالنگ کی مدد لی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ کنگنافلم کیلئے ڈانسنگ بھی سیکھ رہی ہے۔ کنگنا اس فلم کیلئے کافی پرجوش دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں پہلی دفعہ اس طرح کا کردار کررہی ہوں۔ یہ میرا پہلا تجربہ ہے۔ انہوں نے مزید بتای کہ پہلے وہ اپنی زندگی پر فلم بنانے کے بارے میں سوچ رہی تھی لیکن اسی دوران مجھے جیاللیتا جی کی زندگی پر فلم کا آفر آیا۔ تو میں نے اپنی بائیو پک چھوڑ کر جیا للیتا جی زندگی پرفلم کو ترجیح دی۔
