نیمچ : کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت کی منسوخی پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ جو جیسا کرتا ہے ، ویسا ہی نتیجہ بھگتا ہے ۔رام چرت مانس کے ایک شعر کا حوالہ دیتے ہوئے چوہان نے صحافیوں کو بتایا کہ جو کوئی بھی جیسا کرتا ہے ، اس کا نتیجہ اسے بھگتنا پڑتا ہے ۔ گاندھی نے جو کچھ کیا اس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا۔