جیف بیزوس کا امیزون چھوڑنے کا اعلان

   

نیویارک : دنیا کی معروف ترین آن لائن کمپنی امیزون کے بانی جیف بیزوس نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے اور ان کی جگہ اینڈی جیسی کوامیزون کا سی ای او بنایا جائے گا جو اس وقت کلاؤڈ بزنس کے نگراں ہیں۔امیزون قائم کرنے والے جیف بیزوس کمپنی کے قیام سے لے کر اب تک سی ای او کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔جیف بیزوس نے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ وہ کمپنی کے میڈیا اور خلائی پروگراموں سے متعلق بعض اہم منصوبوں پر زیادہ توجہ دے سکیں۔خیال رہے کہ امیزون کے بانی جیف بیزوس کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر کیا جاتا ہے۔کورونا وبا کے دوران جہاں متعدد کاروبار ٹھپ ہوئے وہیںامیزون کے شیئرز میں اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کا رجحان آن لائن خریداری کی طرف بڑھ گیا۔دریں اثناء اینڈی جیسی کو امیزون کا نیا سربراہ نامزد کیا گیا۔