جیل میں بند سابق وزیر کی صحت سے متعلق رپورٹ طلب

   

کولکاتہ: کلکتہ ہائی کورٹ نے راشن بدعنوانی معاملے میں سابق ریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک کی صحت سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے ۔ منگل کو جسٹس شبھرا گھوش نے حکم دیا کہ جیوتی پریہ کا جسمانی معائنہ پریسیڈنسی جیل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی موجودگی میں کیا جائے ۔ دو ہفتوں میں رپورٹ عدالت کو دی جائے ۔ اس کیس کی اگلی سماعت 2 اگست کو ہوگی۔ جیوتی پریہ ملک اس وقت پریزیڈنسی جیل میں قید ہیں۔ جیوتی پریہ ملک کے وکیل نے منگل کو ہائی کورٹ میں سوال کیا کہ سابق وزیر کی صحت ٹھیک نہیں ہے ۔ گردے کے مسائل بھی ہیں۔ گزشتہ سال علاج کے لیے چنئی گئے تھے ۔ مگر گرفتاری کے بعد سے گردے کا ٹیسٹ نہیں ہوا۔ نتیجے کے طور پر، گردوں کی بیماری کی موجودہ حیثیت معلوم نہیں ہے ۔اس لیے جیوتی پریہ ملک کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ اگر ضروری ہو تو کوئی بھی ڈاکٹر معائنہ کر سکتا ہے ۔ وکیل نے یہ بھی بتایا کہ صحت کے معائنے کے لیے پریڈنسی جیل میں درخواست دی گئی تھی۔