جیل میں میری زندگی کو خطرہ مختار انصاری کا دعویٰ

   

لکھنؤ : مقید بی ایس پی رکن اسمبلی مختار انصاری نے ایک عدالت کو بتایا ہے کہ اُنھیں جیل میں ہلاک کردینے کے لئے 5کروڑ روپئے کی سپاری دی گئی ہے۔ اپنے وکیل کے ذریعہ انصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل کے رجسٹر میں کسی اندراج کے بغیر مشکوک افراد داخل ہونے لگے ہیں۔ انصاری کو آن لائن عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔