جیلوں میں گہما گہمی کم کرنے قیدیوں کی رہائی پر غور کیا جائے : سپریم کورٹ

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسی کمیٹیاں بنائیں جو یہ غور کریں کہ قیدیوں کو عبوری ضمانت یاپیرول پر رہا کیا جائے ۔ یہ سہولت زیر دریافت قیدیوں کو بھی دی جاسکتی ہے تاکہ جیلوں میں زیادہ گہما گہمی کو کم کیا جاسکے ۔ یہ پیرول یا عبوری ضمانت 7 سال قید تک کے جرائم کا سامنا کرنے والوں کو دی جاسکتی ہے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر جیلوں میں ضرورت سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی باعث تشویش ہے ۔