جیمز ویب اسپیس دوربین کی 15 لاکھ کلومیٹر دور خلا میں لانچنگ

   

واشنگٹن : دنیا کی اب تک کی انتہائی طاقتور خلائی دوربین جیمز ویب تاریخی مشن پر روانہ ہوگئی۔جمیز ویب ٹیلی اسکوپ امریکی خلائی ادارے ناسا، یورپی خلائی ادارے اور کینیڈین اسپیس ایجنسی (سی ایس اے) کا 10 ارب ڈالرز کی لاگت کا مشترکہ منصوبہ ہے۔انتہائی طاقتور خلائی دوربین کو جنوبی امریکی کی ساحلی پٹی پر واقع فرینچ گیانا سے آریان فائیو راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ہبل کا 31 سالہ دور ختم ہوگیا اور نئی مزید طاقتور خلائی دوربین خلا میں بھیج دی گئی ہے۔ اس کو21 ویں صدی کے بڑے سائنسی منصوبوں میں سے ایک قراردیا جارہا ہے ۔خلائی دوربین جیمز ویب کا منصوبہ 30 سال کے عرصے میں پایہ تکمیل تک پہنچا اور اسے رواں صدی کے بڑے سائنسی منصوبوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو پرواز کے 3 دن میں سن شیلڈ کھل جائے گی اور پھر اگلے 5 روز میں یہ جگہ پر لاک ہونے اور کھلنے میں لگائے گا، اس کے بعد آلہ انعکاس کے مختلف حصے بھی کھلنا شروع ہوجائیں گے اور اپنے سفر کے تقریباً 12 ویں روز جیمز ویب کے تمام حصے فعال ہوجائیں گے۔جمیز ویب اگلے 6 ماہ تک پیچیدہ مراحل سے گزرے گا۔