جینت چودھری سمیت تقریبا 6ہزار افراد کے خلاف مقدمہ

   

علی گڑھ: اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے گونڈا علاقے میں منگل کو پولیس کی اجازت کے بغیرمہاپنچایت منعقد کرنے کے الزام میں پولیس نے راشٹریہ لوک دل کے نائب صدر و سابق رکن پارلیمان جینت چودھری سمیت 5۔6 ہزارنامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔تھانے کے ایس آئی سوہن ویر سنگھ کی جانب سے ایک رائے ہوکر دفعہ 144و وبائی ایکٹ کی خلاف ورزی وغیرہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔