جیند: ہریانہ کے جیند ضلع کے نروانا میں پولیس نے ہفتہ کی رات چار نوجوانوں کو جعلی کرنسی، غیر قانونی اسلحہ اور ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا۔صدر تھانہ نروانا کے تفتیشی افسر بلوان سنگھ نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سی آئی اے عملہ نے گاؤں ڈومرخان سے جھیل روڈ پر ایک کار کو روک کر گاڑی میں سوار نوجوانوں کی تلاشی لی تو ان کے قبضے سے دو پستول، دو زندہ کارتوس، تقریباً 39,500 روپے کی جعلی کرنسی اور 20 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان کی شناخت روی، وجے ، رنکو اور امن کے طور پر ہوئی ہے ۔ چاروں کے خلاف آرمس ایکٹ، انسداد منشیات ایکٹ اور جعلسازی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ معاملے کی جانچ جاری ہے ۔