ممبئی10اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) جیو فون سے محبت کی وجہ سے ایم ٹی این ایل وبی ایس این ایل کو قربان کیا جارہا ہے ۔ یہ سخت تنقید آج یہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان وممبئی کے صدر نواب ملک نے مرکز کی مودی حکومت پر کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ایم ٹی این ایل وبی ایس این ایل کوبند کئے جانے کی باتیں سننے میں آرہی ہیں۔ یہ صرف اور صرف امبانی سے محبت کی بنیاد پر جیو کو فائدہ پہونچانے کے لئے کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی صاحب ملک کی تمام دولت اپنے دودوستو اڈانی وامبانی کے سپردکررہے ہیں۔ ملک کی عوام کو اس بات کوسمجھتے ہوئے انہیں اقتدار سے بے دخل کردینا چاہئے ۔