جیولن اسٹار نیرج نے سابق ٹینس پلیئرسے شادی کرلی

   

چنڈی گڑھ: اولمپین جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے اتوار کو اچانک اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔2 بار کے اولمپک میڈلسٹ جیولن تھروور نیرج نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری شیئر کی۔ ایتھلیٹ نے لکھا کہ ’’میں اور ہیمانی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے شادی کی کئی تصاویر بھی شیئر کئے۔ مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے۔ نیرج کی دلہن سابق ٹینس کھلاڑی ہیمانی مور ہے جن کا تعلق ہریانہ سے ہے اوراب وہ اسپورٹس مینیجر کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہی ہیں۔ ہیمانی نے دہلی کی جامعہ سے پولیٹیکل سائنس اور فزیکل سائنس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ انہوں نے امریکہ سے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہوئی ہے۔ ہیمانی کے بھائی بھی ٹینس پلیئر ہیں۔نیرج چوپڑا کے انکل نے بتایا کہ دونوں کی شادی دو دن قبل ہوئی ہے۔