جیون ریڈی کی سیاسی خدمات بے داغ

   

ڈی اروند کی بیان بازی گمراہ کن،نظام آباد میں کانگریس قائدین کی پریس کانفرنس
نظام آباد 21؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان ، ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، پی سی سی سکریٹری گڑگو گنگادھر ، سابق ایم ایل سی آکولہ للیتا نے کانگریس بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 5 سالوں سے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے ڈی اروند کا یہ کہنا کہ بی آرایس اور کانگریس ایک ہی جماعت ہے سراسر بے بنیاد اور غلط ہے ان قائدین نے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے اس طرح کی بیان بازی کی جارہی ہے دراصل حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی اور بی آرایس کے درمیان مفاہمت ہے اور عوام اس بات سے اچھی طرح واقف ہے ۔ رکن پارلیمنٹ اروند کی کارکردگی سے ضلع کی عوام اچھی طرح واقف ہے انہوں نے اپنے 5 سالہ معیاد میں کوئی کام انجام نہیں دیا ۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں اروند کو کورٹلہ کی عوام نے کرارا جواب دیا ہے ۔ اروند کی کارکردگی کی وجہ سے کورٹلہ میں اروند کے خلاف بی جے پی کے قائدین پمفلٹ تقسیم کررہے ہیں۔ ایم ایل سی جیون ریڈی پر اروند کی جانب سے جیون ریڈی کے خلاف کئے گئے بیان بازی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیون ریڈی 45 سال سے سیاست میں ہیںاور کئی عہدوں پر فائز رہے اور ان کے دامن پر کوئی داغ نہیں ہے ان کیخلاف بیان بازی کرنا سراسر غلط ہے ۔