جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گویل کی اہلیہ کا دیہانت

,

   

ممبئی: جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گوئل کی اہلیہ انیتا گوئل کا جمعرات کی صبح دیہانت ہو گیا۔ وہ مدت طویل سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھیں۔ انیتا گوئل کے خاندان میں ان کے شوہر اور دو بچے نمرتا اور نیوان گوئل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انیتا گوئل نے جمعرات کو علی الصبح تین بجے آخری سانس لی۔ انیتا گوئل جیٹ ایئرویز کے آپریشنز سے وابستہ تھیں اور وہ کمپنی کی ایگزیکیوٹیو وائس پریزیڈنٹ بھی تھیں۔خود کئی صحت سے متعلق مسائل سے دو چار نریش گوئل نے رواں مہینے کے اوائل میں بامبے ہائی کورٹ سے اپنی بیوی کے ساتھ رہنے کیلئے انسانی بنیادوں پر عبوری ضمانت دینے کی درخواست کی تھی۔ انہیں منی لانڈرنگ کے سلسلہ میں یکم ستمبر 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ فی الحال عدالتی تحویل میں ہیں اور آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں۔