جیٹلی ‘ سشما ‘ فرنانڈیز کو بعد از مرگ پدم وبھوشن

   

نئی دہلی ۔ /25 جنور ی۔(سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزراء ارون جیٹلی ‘ سشما سواراج اور جارج فرنانڈیز ‘ اولمپین باکسر میری کوم اور سابق وزیراعظم ماریشس انیرود جگناتھ اُن 7 ممتاز شخصیتوں میں شامل ہیں جنہیں ہفتہ کو پدم وبھوشن نوازا گیا ۔ وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق جیٹلی ‘ سشما اور فرنانڈیز کو یہ اعزاز بعد از مرگ حاصل ہوا ہے ۔ ایک اور بعد از مرگ ایوارڈ سابق چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر کو پدم بھوشن کے طور پر دیا گیا ہے ۔پدم بھوشن پانے والوں میں اولمپین بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھ اور جموں و کشمیر کے لیڈر مظفر حسین بیگ شامل ہیں ۔