جیڈی میٹلہ میں جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب

   

حیدرآباد /31 اگست ( سیاست نیوز ) پولیس نے ایک مکان میں انتہائی رازداری سے چلائے جارہے جسم فروشی کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل آپریشن ٹیم بالانگر زون نے وانی نگر چنتل کے ایک مکان پر دھاوا کیا اور جسم فروشی کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا ۔ ایس او ٹی پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں تین افراد بشمول دو خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اور مزید تحقیقات کئے گئے انہیں ایس او ٹی پولیس نے جیڈی میٹلہ پولیس کے حوالے کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ خواتین وانی نگر میں کرایہ پر مکان حاصل کرتے ہوئے جسم فروشی کا کاروبار کر رہی تھیں ۔ ع