چینائی : ٹاملناڈو کی سابق چیف منسٹر جیہ للیتا کی چوتھی برسی کے موقع پر ہفتہ کو انہیں پھولوں کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ٹاملناڈو کے وزیر اعلی اور اے آئی اے ڈی ایم کے ، کے شریک کوآرڈینیٹر ای کے ۔ پلانی سوامی، نائب وزیر اعلی او پنیرسیلوم، وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی نے سیاہ کپڑے پہن کرمرینا بیچ کے سامنے جیہ للیتا کے اسمارک پرپھول چکراورخراج عقیدت پیش کی۔