جے ای ای اڈوانسڈ نتائج کی اجرائی، تلگو طلبہ کا شاندار مظاہرہ

   

۔ 100 کے اندر رینک لانے والے طلبا کے تعلیمی اخراجات آئی آئی ٹی گورکھپور برداشت کرے گا
حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ملک کے نامور آئی آئی ٹیز میں داخلوں کیلئے انعقاد کردہ جے ای ای اڈوانسڈ امتحان کے نتائج کی آج اجرائی عمل میں ائی ۔ 3 اکٹوبر کو جے ای ای اڈوانسڈ امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ ملک کے 23 آئی آئی ٹیز اور 144 تعلیمی اداروں میں جملہ 50 ہزار نشتسیں دستیاب ہیں ۔ رینکس کی بنیاد پر ان تعلیمی اداروں میں داخلے دئے جائیں گے ۔ تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش سے جے ای ای اڈوانسڈ کے امتحان میں 20 ہزار طلبہ نے شرکت کی ۔ کل سے داخلوں کے عمل کا آغاز ہوگا ۔ 25 اکٹوبر کو رجسٹریشن اور 27 اکٹوبر کو نشستیں مختص کی جائیں گی ۔ جے ای ای اڈوانسڈ امتحان کیلئے جملہ 1,51,193 طلبہ نے رجسٹریشن کرایا ۔ 1,41,699طلبہ نے امتحان میں شرکت کی اور 41,862 طلبہ کوالیفائی ہوئے کوائفائی ہونے والوں میں لڑکوں کی تعداد 35,410 ہے اور لڑکیوں کی تعداد 6452 ہے ۔ رینکس کی بنیاد پر آئی آئی ٹیز اور 114 تعلیمی اداروں میں داخلے دئے جائیں گے۔ گورکھپور آئی آئی ٹی کی جانب سے جاری کردہ نتائج میں تلگو طلبہ نے بہترین مظاہرہ کیا ہے ۔ ملک بھر میں جنرل زمرے میں ایم اگروال نے پہلا رینک حاصل کیا ہے ۔ لڑکیوں کے زمرے میں کویا چوپڑا کو پہلا رینک حاصل ہوا ہے ۔ اس طرح جنرل ای ڈبلیو ایس زمرے میں راما سوامی سنتوش ریڈی کو پہلا رینک حاصل ہوا ہے ۔ ایس سی زمرے میں نکھل کو پہلا رینک حاصل ہوا ۔ ان نتائج میں ضلع گنٹور کے روشی کیش ریڈی کو 10 واں وجئے واڑہ کے دیواکر سائی کو 11 واں رینک حاصل ہوا ہے ۔ گورکھپور آئی آئی ٹی نے اندرون 100 رینکس حاصل کرنے والے تمام طلبہ کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ادارے کے ڈائرکٹر پروفیسر رویندر کمار تیواری نے اعلان کیا ہے کہ سال 2021-22 کے دوران اندرون 100 رینکس داخلہ لینے والے طلبہ کو ٹیوشنس فیس کے علاوہ ہاسٹل فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ کتابیں ، لیاپ ٹاپ خرید کردینے ساتھ ہی ماہانہ ذاتی اخراجات کیلئے بھی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ن