حیدرآباد 17 نومبر ( یو این آئی ) شہرحیدرآباد کے کوکٹ پلی میں واقع جواہر لال نہروٹکنالوجیکل یونیورسٹی(جے این ٹی یو)کے وائس چانسلر کے چیمبر کے محاصرہ کی اے بی وی پی نے کوشش کی۔انہوں نے پی ایچ ڈی کے داخلوں میں دھاندلیوں کا الزام لگایا۔پولیس نے طلبا لیڈروں کو روک دیا۔ ان طلبانے حکومت کے خلاف اور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔اس موقع پر پولیس اور احتجاجی طلبا کے درمیان بحث وتکرار بھی ہوگئی۔طلبا نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کراحتجاج کیا۔ان طلبا نے پولیس سے کہا کہ پی ایچ ڈی کے داخلوں میں دھاندلیاں ہوئی ہیں۔پولیس نے ان احتجاجی طلبا کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔