نئی دہلی : دہلی پولیس نے آج ہائیکورٹ میں استدلال پیش کیا کہ جے این یو طلبہ نتاشا نروال اور دیونگنا کالیتا بڑی سازش کا حصہ ہے جس سے ملک کے اتحاد ، سالمیت اور ہم آہنگی کو خطرہ لاحق ہے ۔ انہیں شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ سال پیش آئے فرقہ وارانہ فسادات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے ضمانت کی مخالفت کی ہے۔ گزشتہ سال فبروری کے فسادات میں پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ سی اے اے کیخلاف احتجاج کرنے والے ہی گڑبڑ میں ملوث ہیں۔
