جے سوریا تیسرے مقام پر پہنچ گئے

   

سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے اسپنر پربت جے سوریا جن کی 21 وکٹیں انہیں دو ٹسٹ کے بعد سب سے زیادہ وکٹوں کے لحاظ سے مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رکھتی ہیں، 481 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 11 درجے ترقی کر کے 44 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جو دو ٹسٹ کے بعد کسی بھی بولر کی طرف سے چوتھے نمبر پر ہے۔ نریندر ہیروانی (519)، ایلک بیڈسر (500) اور باب میسی (494) کے دو ٹسٹ کے بعد زیادہ ریٹنگ پوائنٹس تھے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے پہلے ٹسٹ میں 119 اور 55 کے اسکور کی بدولت وہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑ کر 874 پوائنٹس کی کریئر کی بہترین درجہ بندی کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ بابر فی الحال ونڈے اور ٹی 20 دونوں میں پہلے مقام پر ہیں اور تینوں فہرستوں میں ٹاپ 10 میں واحد بیٹر ہیں۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ایک درجہ ترقی کر کے کیریئر کی بہترین مساوی تیسرے مقام پر پہنچ گئے۔ حسن علی اور یاسر شاہ نے فی کس ایک مقام کی ترقی سے بالترتیب 13ویں اور 32 ویں مقام پر ہیں ۔دنیش چندیمل 76 اور ناٹ آؤٹ 94 رنز کے اسکور کے بعد 11 درجے ترقی کر کے 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کوسل مینڈس (دو مقام کے اضافے سے 47 ویں نمبر پر) اور اوشادا فرنینڈو (11 درجے ترقی کر کے 58 ویں نمبر پر) بھی ٹسٹ رینکنگ میں آگے بڑھے ہیں۔آئی سی سی مردوں کیٹی20 پلیئر رینکنگ میں، نیوزی لینڈ کے بیٹرگلین فلپس (بلے بازوں میں تین درجے ترقی کر کے مشترکہ 27ویں نمبر پر) اور فاسٹ بولر لوکی فرگوسن پانچ درجے ترقی کر کے 35ویں نمبر پر ہیں۔