نئی دہلی۔ جے شاہ کرکٹ کے سب سے طاقتور لوگوں میں سے ایک ہیں اور بی سی سی آئی کے جنرل سکریٹری کے طور پر ان کے دور میں جے شاہ نے ہندوستان کو کھیل میں سب سے طاقتور بورڈ کے طور پر اپنی گرفت کو مزید مضبوط کرتے دیکھا ہے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین کے طور پر نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔ موجودہ چیئر مین گریگ بارکلے نے گورننگ باڈی اور اس کے بڑے براڈکاسٹ رائٹس ہولڈر اسٹار کے درمیان 4.46 بلین ڈالرکے تنازعہ کے درمیان ایک ویڈیوکانفرنس کے ذریعے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کے اپنے ارادوں کا اعلان کیا جیسا کہ دی ایج نے رپورٹ کیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شاہ نے نامزدگی کے لیے پہلے ہی آسٹریلیا اور انگلینڈ سے حمایت حاصل کر لی ہے، جو بین الاقوامی کرکٹ کی دو سرکردہ ممالک ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ کم ازکم تین سال تک آئی سی سی کے عہدہ پر موجود رہیں گے ۔