جے شنکرکی تاجکستان اسپیکر سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

دوشنبے: وزیر خارجہ ہند ایس جے شنکر نے چہارشنبہ کو تاجکستان کے اسپیکر ڈاکٹرذاکر زادہ محمد طاہر سے ملاقات کی اور انڈو۔ تاجک باہمی تعاون کیلئے تاجکستان کی جانب سے مستحکم پارلیمانی سپورٹ کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ یاد رہے کہ جے شنکر اس وقت تاجکستان میں ہیں ، جہاں وہ افغانستان پر نویں ہارٹ آف ایشیاء وزراء کی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں ۔ قبل ازیں انہوں نے تاجکستان کی پہلی ریاست کے بانی اسمعیل سومونی کی یادگار موقوعہ دوستی اسکوائر پہنچ کر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ منگل کے روز جئے شنکر نے صدر تاجکستان امام علی رحمان سے ملاقات کی تھی جہاں دونوں قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ معاشی و ترقیاتی تعاون کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا تھا ۔ اس موقع پر جے شنکر نے میڈیا نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور صدر رحمان کے ساتھ ہوئی ان کی بات چیت کی تفصیلات بتائی ۔