جے پور میں تین بار زلزلے کے جھٹکے

   

جے پور: راجستھان کی راجدھانی جے پور میں جمعہ کی علی الصبح تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، پہلا جھٹکا صبح 4.38 بجے آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 تھی۔ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ دوسرا جھٹکا 4.22 منٹ 57 سیکنڈ پر محسوس کیا گیا جس کی شدت 3.1 اور اس کی گہرائی پانچ کلومیٹر تھی۔ اس کے بعد زلزلے کے تیسرے جھٹکے 4.25 منٹ 33 سیکنڈ پر محسوس کیے گئے ۔جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 اور گہرائی دس کلومیٹر تھی۔
سیما حیدر سے متعلق
غیریقینی صورتحال
کوٹہ : پب جی کے ذریعہ ہندوستانی شہری سچن سے دوستی کرنے اور غیرقانونی طور پر ہندوستان آنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر کے بارے میں اب تک کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کے بارے میں اب زیادہ مواد حاصل نہیں ہے ۔