واشنگٹن : 22 اپریل ( یو این آئی ) وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں جائیں گے۔اس سے قبل امریکی میڈیا نے کہا تھا کہ ایران کی جانب سے جواب نہ دینے پر امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخرہوگیا ہے۔معاملے سے باخبر امریکی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ جے ڈی وینس کا دورہ کسی بھی وقت دوبارہ طے ہو سکتا ہے۔دوسری جانب ایران نے بھی کہا ہے کہ امریکہ سے مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد اسلام آباد بھیجنے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔(S/W)