جے ڈی یو میں اختلاف، منی پور میں حکومت سے حمایت واپس لینے کا اعلان

   

امپھال: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) میں اندرونی کشمکش چہارشنبہ کو اس وقت کھل کر سامنے آئی جب اس کی منی پور یونٹ کے صدر نے بی جے پی کی زیر قیادت ریاستی حکومت سے حمایت واپس لینے کا اعلان کیا، جس کے فوراً بعد پارٹی کے قومی ترجمان نے کہا کہ ان کی ریاستی یونٹ کے صدر کو ڈسپلن شکنی کے الزام میں عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے ۔جے ڈی یو کی منی پور ریاستی یونٹ کے صدر کے بیرن سنگھ کے نام سے آج ہی گورنر کو لکھے گئے حمایت واپس لینے کے خط میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی میں پارٹی کا واحد ایم ایل اے حکومت کی حمایت نہیں کرتا اور اسے اپوزیشن کے رکن طورپر لیا جائے ۔