نظام آباد میں شعور بیداری پروگرام سے ضلع جج ، کلکٹر اور پولیس کمشنر کا خطاب
نظام آباد:29/اگست (محمدسیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کو حادثات سے پاک ضلع بنانے کے لیے ٹریفک قواعد کی عمل آوری نا گزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع جج کے سنیتا کنچالہ ، ضلع کلکٹر راجیوگاندھی ہنمنتو، پولیس کمشنر مسٹر کملیشور نے یہ بات کہی ،لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے کی وجہ سے کئی حادثات پیش آ رہے ہیں اور کئی افراد کی جان جا رہی ہے۔ ضلع پولیس لیگل سروس سنٹر کے مشترکہ طور پر پولیس پریڈ گراؤنڈ پر مشترکہ ٹرافک قواعد کی عمل آ وری سے متعلق ہائی ا سکول کالجس کے طلباء میں شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل لایا گیا۔ پولیس پریڈ گراؤنڈ سے کورٹ کامپلکس تک ریالی بھی نکالی گئی ۔ضلع جج سنیتا کنچالہ ، ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو ،پولیس کمشنر مسٹر کملیشور نے ہیلمٹ پہن کر موٹر سیکل چلائی ۔اس موقع پر بغیر ہیلمٹ کے گاڑیاں چلانے کی صورت میں ہونے والے سڑک حادثات کے بارے میں پولیس کلچر ٹروپ کے اراکین کی جانب سے شعور بیداری پروگرام کو انجام دیا گیا۔ ضلع جج سنیتا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قواعد کی عدم عمل آ وری اور تیز رفتار میں گاڑیاں چلانے کی وجہ سے سڑک حادثات ہو رہے ہیں ۔ لڑکے لڑکیوں کو گاڑیاں چلانے دینے کی صورت میں ان کے والدین کو بھی جرم کے مرتکب قرار دیا جا سکتا ہے۔ قواعد کے مطابق تین سال جیل کی سزا 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا۔لائسنس یافتہ افراد ہی گاڑی چلائیں چھوٹی چھوٹی خوشیوں کے لیے لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی صورت میں جو حادثات پیش آ رہے ہیں اس کی وجہ سے والدین کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے لہذا طلباء و طالبات اس بات کو نظر میں رکھتے ہوئے آگے بڑھیں تو بہتر ہوگا ۔اس موقع پر ضلع کلکٹر ہنمنتو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ پہن کر گاڑی چلانے کی صورت میں 90 فیصد حادثات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ سیل فون پر بات کرتے ہوئے ڈرائیونگ ، رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کی وجہ سے حادثات بھی پیش ا ٓرہے ہیں لہذا اس بات کو نظر میں رکھتے ہوئے گاڑیاں چلائیں تو بہتر ہوگا ضلع کو حادثہ سے پاک ضلع بنانے میں تمام افراد سے تعاون کرنے کی خواہش کی اس موقع پر پولیس کمشنر مسٹر کلمیشور نے کہا کہ ملک گیر سطح پر ہر گھنٹے میں 19 افراد حادثات کی وجہ سے جان گنوارہے ہیں نظام آباد ضلع میں گزشتہ سال 337 افراد حادثات کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے ہیں اس سال اب تک 218 افراد کا جانی نقصان ہوا ہے اور ان میں ٹو وہیلر کی وجہ سے ہی بیشتر حادثات ہوئے ہیں۔ضلع میں جملہ گاڑیوں کی تعداد 447923 ہے تو ان میں ٹو وہیلرس کی تعداد 370789 ہے۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل ضلع سیشن ججس کنکا درگا ،سری ینواس کے علاوہ دیگر ججس بھی موجود تھے۔