حادثات کے انسداد کیلئے پولیس کے اقدامات

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حادثات کے انسداد کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار کر ضلع تربیتی ایس پی کاجول نے کیا ۔ انہوں نے منڈل سداشیونگر کے سرکل علاقہ اسٹیج کے قریب 44 ویں قومی شاہراہ پر پیش آرہے حادثات کی نوعیت کی تفصیلات حاصل کیں۔ علاقہ کی عوام نے کہا کہ حادثات کے سائن بورڈ نصب کرکے حادثوں پر قابو پایا جائے ۔ منڈل کے سرکل علاقے کے ساتھ ساتھ کوپریال اسٹیج پدماجی چوراستہ علاقہ شیوار سے موجود قومی شاہراہ پر کثرت سے حادثات پیش آنے کی شناخت کی گئی ۔ ان تمام مقامات پر خبردار کرنے کیلئے سائن بورڈ نصب کرنے کے اقدامات کرنے کی بات کہی ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر سنتوش کمار ، سب انسپکٹر رجو ، سابق سنگاریڈی قائدین میں لنگا گوڑ ، سمپت گوڑ موجود تھے ۔
کوڑنگل میں ڈاکوؤں کی ہلچل
کوڑنگل /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوڑنگل میونسپل کے تحت گذشتہ روز چند کالونیوں میں ڈاکوؤں نے ہلچل مچادی ۔ تفصیلات کے بموجب کوڑنگل ٹاون میں لاہوٹی کالونی کے ایک مکان میں ڈاکوؤں نے نصف شب کے دوران مبلغ تین لاکھ روپئے مالیتی سونے کے زیورات اور چاندی کی اشیاء کو چوری کرکے چلتے بنے ۔ ایک اور مکان کے سامنے موجود فربہ بیلوں و بچھڑوں کو بھی لے گئے ۔ جن کی قیمت ایک لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے ۔ حالات سے وقفیت کے بعد مقامی پولیس نے موقع پر پہونچ کر کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔