سرپور کاغذ نگر پیپر مل کی گیٹ کے روبرو عوام کا زبردست احتجاج
کاغذ نگر۔ کاغذ نگر کے سرپور پیپر ملس کے روبرو سردی کے عالم میں فیکٹری حادثے میں فوت ہونے والے مزدور موہن کے دو معصوم لڑکیوں کے ساتھ مل کر عوام اور خواتین کی کثیر تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کاغذ نگر کی سر پور پیپر مل میں جمعرات کے روزبرقی ٹرانسفارمر پھٹ جانے پر افراد زخمی ہوگئے ان میں سے دو کی حالت تشویشناک بتاتے ہوئے علاج کے لیے حیدرآباد منتقلی کے دوران موہن نامی مزدور راستے میں فوت ہوجانے پر فیکٹری حادثے میں فوت ہونے والے موہن کی دو معصوم لڑکیوں کے ساتھ مل کر خواتین اور عوام کی کثیر تعداد نے ایس پی ایم فیکٹری کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ اس موقع پر برہم احتجاجیوں نے اے پی ایم فیکٹری گیٹ کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری انتظامیہ کی لاپرواہی سے مزدور کی جان جاچکی ہے اس لیے مزدور کے افراد خاندان کو نوکری کے ساتھ ساتھ 20 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ کاغذ نگر ڈی ایس پی کرونا کر کے زیر نگرانی میں احتجاجیوں کو فیکٹری کے اندر جانے سے روکنے اقدامات کیے گئے, پولیس کی جانب سے احتجاجیوں کو سمجھانے کی لاکھ کوشش کیے جانے پر احتجاج میں شدت میں اضافہ ہوا، اور معاوضہ ادا کرنے کے مطالبہ پر اڑے رہے۔ لگاتار تین گھنٹوں کے احتجاجی دھرنے پروگرام کے بعد فیکٹری انتظامیہ نے مقامی رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور مقامی سرپنچ راجندر سے بات چیت کرنے کے بعد نوکری اور معاوضہ دینے پر راضی ہوگئے۔ اس بات کی اطلاع ٹی آر ایس پارٹی سرپنچ راجندر نے ایس پی ایم فیکٹری کے روبرو احتجاجی و دھرنا کہ مقام پہنچ کر فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے فوت ہونے والے مزدور موہن کی دو معصوم لڑکیوں کو فی کس تین لاکھ روپے اور بیوہ کو نوکری دینے کے اعلان کے ساتھ ہی احتجاجیوں نے دھرنے کو ختم کیا۔
