حادثہ کے شکار نوجوان کو ہریش راؤکی مدد

   

سدی پیٹ ۔ وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ انسانی ہمدردی کا اعلی نمونہ پیش کرتے ہوئے حادثہ کا شکار دو نوجوانوں کو پولیس عملہ کو طلب کرتے ہوئے شریک دواخانہ بغرض علاج کرایا ۔ تفصیلات کے بموجب وزیر ہریش راؤ دولت آباد سے حیدرآباد روانگی کے دوران قومی شاہراہ ماسائی پیٹ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان مسٹر سائیکل اسکیڈ ہونے کے سبب بے دھڑ طریقہ سے گر پڑے ۔ اسی دوران ہریش راؤ اپنے کانوا سے اس راستے سے گذر رہے تھے فوری اپنی کار روک کر زخمیوں کو اٹھاکر کنارہ بیٹھا دیا اور پولیس کو فون کرکے جائے مقام پر بلالیا اور انہیں علاج کیلئے دواخانہ منتقل کرنے کی ہدایت دی ۔