حادثہ کے شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا

   

اینکریج۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے یہ اعلان کیا ہے کہ اینکریج کے شمال میں جو ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوا تھا اس کا ملبہ مل گیا ہے۔ حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ فی الحال وہاں مزید پانچ افراد کی ایک نئی ٹیم بھیجی جاری ہے جو وہاں کے موجودہ حالات کا جائزہ لے گی۔ یاد رہے کہ 27 مارچ کو ہیلی کاپٹر میں گائیڈ اور دیگر مہمان مسافر سوار تھے جو ایک پہاڑی سے ٹکراکر سینکڑوں فیٹ نیچے کھائی میں جاگرا تھا جس میں پائلٹ اور پانچ کے منجملہ چار مسافرین ہلاک ہوگئے تھے۔ مہلوکین میں جمہوریہ ژیک کے امیر ترین شخص پیٹر کیلز بھی شامل ہیں۔