لاہور۔ دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی ٹیم میں شامل فاسٹ بولر حارث رؤف مہلک وبا کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب انگلینڈ روانہ نہیں ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا شکار فاسٹ بولر حارث روف تاحال مہلک وبا سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کی جانب سے حارث روف کا دوبارہ ٹسٹ کرایا گیا وہ بھی ٹسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ان کے انگلینڈ جانے کے امکانات کم رہ گئے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے کچھ روز قبل بھی حارث روف کا کورونا ٹسٹ کرایا گیا تھا۔ تب بھی ان کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد قرنطینہ ہوگئے تھے ۔یادرہے کہ پاکستانی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کے کورونا ٹسٹ کئے گئے تھے جس میںمتعدد کھلاڑیوں کے نتائج مثبت آئے ۔