حیدرآباد ۔ /15 اگست (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ حافظ بابا نگر میں پیش آئے ایک واقعہ میں دونوں دوستوں کے جھگڑے سے سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بنگلور کے متوطن الیاس اور اس کا دوست سیف علاقہ حافظ بابا نگر میں ایک کرایہ کے مکان میں مقیم ہیں ۔ سوشیل میڈیا پر پوسٹ کو لیکر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں سیف نے الیاس پر شراب کی بوتل سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا ۔ انسپکٹر کنچن باغ کے وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ دونوں دوستوں کے درمیان شخصی تنازعہ چل رہا تھا جس کے نتیجہ میں سیف نے اپنے دوست پر حملہ کردیا ۔ پولیس کنچن باغ نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ الیاس کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔