حافظ سعید کو مالیہ ، این آئی اے کے تین رشوت خور ملازمین کا تبادلہ

   

نئی دہلی ۔ 20 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) دہشت گردوں کی مالی اعانت (ٹیرر فنڈنگ) کے معاملے میں ’مبینہ رشوت‘ کے سلسلے میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) نے اپنے تین افسران کا تبادلہ کردیا ہے ۔این آئی اے عہدیدار نے منگل کو یہ ا طلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے کو ایک ماہ قبل یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ سطح سمیت تین افسران نے دہلی کے ایک تاجر سے دہشت گردوں کی مالی اعانت کے معاملے میں اس کا نام شامل نہ کرنے پر دو کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ تینوں افسران لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کے زیرانتظام فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی تحقیقات کررہے تھے جو پاکستان میں کام کررہا ہے ۔