بچکنڈہ ۔ 15 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الماس فاؤنڈیشن اسکول ضلع بیدر کے زیر اہتمام 13 نومبر کو نظام پیالیس فنکشن ہال بیدر میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر نمائندہ سیاست حافظ شیخ محسن بچکنڈہ کی علمی، سماجی و صحافتی خدمات کے اعتراف میں انہیں سٹی صدر جمعیۃ العلماء مفتی محمد ایوب سلیم اور جنرل سکریٹری مولانا محمد تصدق ندوی کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازہ گیا اور شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر مفتی محبوب اشاعتی، مولانا عبدالعلیم فاروقی، محمد فیاض الدین، مفتی محمد سعید اللہ قاسمی، مولانا محمد عدنان، مولانا عبدالقدیر، مفتی جابر قاسمی، مولانا محمد ابرار اشاعتی، مولانا محمد عمران سعادتی، مفتی محمد فہم الدین، مولانا محمد آصف رشیدی، مولانا عبدالواجد صلاحی، مولانا محمد مجاہد، محمد مختار، حافظ سلمان، حافظ ناصر، محمد افروز، حافظ محمد علاء الدین، محمد ابراہیم، حافظ محمد نوید خاں، حافظ محمد ضمیر، حافظ محمد اظہار، حافظ شیخ نوید، حافظ سید مسعود، عبدالوحید کے علاوہ عوام اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔