حالت نشہ میں لڑکی سے دست درازی ‘ سب انسپکٹر گرفتار

   

سمستی پور ( بہار ) ۔ یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے سمستی پور میں ایک سب انسپکٹر کو پولیس اسٹیشن میں حالت نشہ میں ایک لڑکی کو جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ واقعہ کی توثیق کرتے ہوئے دل سنگھ سرائے سب ڈیویژن کے ڈی ایس پی کندن کمار نے کہا کہ ملزم پولیس عہدیدار ویدانند چودھری کو آج سمستی پور ڈویژنل جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔ چودھری گھٹاہو پولیس اسٹیشن کا سب انسپکٹر تھا اور طبی معائنہ پر اس کے حالت نشہ میں ہونے کی توثیق ہوگئی تھی ۔ بہار میں شراب پر امتناع ہے ۔ اس سلسلہ میں سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سب انسپکٹر نے کل رات ایک 14سالہ لڑکی پر جنسی دست درازی کی تھی اور اس وقت بھی وہ نشہ میں تھا جس پرا سے گرفتار کرلیا گیا ۔