حالت نشہ میں نالے میں گرنے سے آر ٹی سی ڈرائیور کی موت

   

حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز ) مہیشورم کے علاقہ میں ایک آر ٹی سی ڈرائیور نالے میں گرکر فوت ہوگیا ۔ 28 سالہ گنیش جو پیشہ سے آر ٹی سی بس ڈرائیور تھا ۔ مہیشورم حدود میں رہتا تھا ۔ گنیش سخت نشہ کی حالت میں آج ڈیوٹی پر پہونچا تاہم ڈپو کے ذمہ داران نے نشہ کی حالت میں ہونے کے سبب گنیش کو ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا اور ڈیوٹی نہ ملنے پر گنیش اپنی موٹر سائیکل پر گھر واپس ہوگیا ۔ راستہ میں ایک نالے کے قریب ضرورت سے فارغ ہونے کے دوران نالے میں گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع