حالت نشہ میں نوجوانوں کی کار ریسنگ سے خاتون ہلاک

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) نشہ کی حالت میں دھت دوڑ لگانے کا جنون سڑک پر کار ریسنگ ایک خاتون کی ہلاکت کا سبب بن گئی ۔ اس واقعہ کے بعد شہر کے نواحی علاقہ نارسنگی جنواڑہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ جنواڑہ اور متوفی خاتون کے رشتہ داروں نے سڑک پر راستہ روک لیا اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شنکرپلی علاقہ میں واقع ایک کالج میں زیر تعلیم طالبہ نے کل شام مین روڈ پر دوڑ لگائی ۔ ریسنگ کا مقابلہ آپس میں منعقد کرتے ہوئے دوڑ لگائی ۔ اس دوڑ کے دوران ایک کار نے ایک جوڑے کو ٹکر دے دیا ۔ جو اسکوٹی موٹر گاڑی پر راستہ سے گذر رہا تھا ۔ کار کی بے قابو رفتار کے سبب وہ اسکوٹی سے ٹکراگئی جس میں خاتون اسکوٹی گاڑی سے اچھل کر سڑک کے کنارے جاگری اور شدید زخمی حالت میں برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ اس خاتون کی شناخت شانتماں کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ جو اس کے شوہر نرسمہلو کے ہمراہ اسکوٹی پر سوار تھی ۔ اس حادثہ میں نرسمہلو معمولی زخمی بتایا گیا ہے ۔ ع