حیدرآباد 17 اگست (سیاست نیوز) سائبرآباد ٹریفک پولیس نے شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 272 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس میں 227 ٹو وہیلرس، 15 تھری ویلرس، 29 چار پہیوں والی گاڑیاں اور ایک ہیوی وہیکل شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ 18 تا 20 سال کی عمر کے نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا گیا جو نشہ میں گاڑی چلارہے تھے۔ 21 سے 30 سال کے درمیان 118 افراد، 31 تا 40 سال درمیان 90 افراد، 41 سے 50 سال کے درمیان 42 افراد، 51 تا 60 سال کے 10 افراد اور 61 سال سے زائد عمر کے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ سب سے زیادہ میاں پور ٹریفک پولیس نے 55 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ شاد نگر ٹریفک پولیس نے 2، رائے درگم ٹریفک پولیس نے 3 اور نارسنگی ٹریفک پولیس نے 9 مقدمات درج کئے۔ (ش)