حیدرآباد 19 جنوری (یو این آئی) حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے 32افراد پکڑے گئے ۔ٹریفک پولیس نے شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز،بنجاراہلز میں اس خصوص میں کل شب مہم چلائی تھی۔پولیس نے حالت نشہ میں گاڑی چلانے پر 32 افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔پکڑے گئے افراد میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس نے 16کاروں،16بائیکس کو بھی ضبط کرلیا۔