حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے 9 افراد کوجیل کی سزا

   

نظام آباد۔18 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نشے کی حالت میں گاڑیاں چلانے والے 9 افراد کو جیل کی سزا اور 33 افراد پر جرمانہ عدالت کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا۔ پولیس کمشنر پی.سائی چیتنیا کی ہدایات پر نظام آباد ڈویژن کے تمام پولیس اسٹیشن حدود میں نشے کی حالت میں گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں پر ڈرنک اینڈ ڈرائیو ٹسٹ کئے گئے۔ اس کارروائی کے دوران 42 افرا کے ٹسٹ کئے گئے ۔مختلف پولیس اسٹیشنوں کے افسران نے کونسلنگ کے بعد ان افراد کو ضلع مارننگ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں اسپیشل جوڈیشیل سیکنڈ کلاس مجسٹریٹ محترمہ نورجہاں بیگم نے ان افراد کے خلاف سزا سناتے ہوئے فیصلہ دیا سزا یافتہ افراد میں شیخ شفیع الدین، سرپور، کو 2 دن کی جیل کی سزاجے،راج رتن ناگارم کو 1 دن کی جیل کی سزا واسی ریڈی ریونت کو 2 دن کی جیل کی سزا، شنڈے سنتوش، دوبّاکو 2 دن کی جیل کی سزا، مورے لال رگھوناتھ پور کو 1 دن کی جیل کی سزا،ماگانتی کیشَو بھاگیہ نگر کالونی کو 2 دن کی جیل کی سزا، اوٹنور گنگادھر چنڈور کو 2 دن کی جیل کی سزا، ایم ڈی آزار مقام: بورگم کو1 دن کی جیل کی سزا، کنوگوڑی اشوک ریڈی کو 2 دن کی جیل کی سزا سناتے ہوئے فیصلہ دیا۔ایل راجہ وینکٹ ریڈی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس نظام آباد ڈویژن نے عوام سے خواہش کی کے شراب پی کر گاڑی چلانے گریز کریں اس کے علاوہ گاڑی چلانے والے اپنی گاڑیوں کے متعلقہ دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں۔