کریم نگر۔/26 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں پر سخت جرمانہ عائد کرتے ہوئے گرفتار کیا جارہا ہے۔ کریم نگر میں جملہ 37 افراد کو جیل کی سزا اور جرمانہ عائد کیا گیا۔ مختلف عدالتوں کے ججس نے اپنا اپنا فیصلہ سنایا۔ ہنومان نگر کے سوریا نارائن کو 15 دن کی سزا ، چنتہ کنٹہ کے سریندر کو 5 دن ، پداپلی کے پرم ملیشم ، کریم نگر کے جی شراون کمار، ٹی سندیپ، محمود، بھوپتی راو، پوچم پلی کے شنکر ریڈی، گوداوری کھنی کے جے سمپت کو ایک ایک دن کی جیل اور جرمانہ کی سزاء عائد کی گئی۔ اس طرح جملہ 37 افراد سے 80,500 روپئے جرمانہ کی شکل میں حاصل ہوئی۔
عصمت ریزی میں ملوث افراد کو
سخت سزاء کا مطالبہ
کریم نگر۔/26 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہنمکنڈہ میں 9 ماہ کی معصوم لڑکی سری ہتیا کی عصمت ریزی اور قتل کرنے والے درندوں کو انتہائی سخت سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ رجکا سنگھ کے بانی و صدر ولی سمت تلنگانہ نانی پرش سیوا سنگھم کے ضلع صدر نیلم نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کیا جو کلکٹریٹ کے روبرو احتجاجی دھرنا دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچیوں کو قتل کرنے والوں کو برسرعام سولی پر چڑھاکر سزاء دی جانی چاہیئے۔ اس موقع پر سری راملو، رمیش ، لکشمن کمار اور سنگھم کے ذمہ داران موجود تھے۔
