حیدرآباد 16نومبر (یو این آئی) سائبرآباد ٹریفک پولیس نے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم میں 468 افراد کے خلاف معاملہ درج کیا ۔ سب سے زیادہ معاملات ٹو وہیلر گاڑیوں کے تھے جن کی تعداد 335 رہی، اس کے بعد 107 فوروہیلرگاڑیاں، 25 تین تری وہیلرگاڑیاں اور ایک ہیوی وہیکل شامل ہے ۔ملزمین کے خلاف خون میں شراب کی سطح کی بنیاد پر مقدمہ درج کیاگیا۔
