حاملہ خواتین کو ویکسینیشن میں سہولت

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے آج کہا ہے کہ حاملہ خواتین کوویڈ ۔ 19 ویکسین لینے کے لئے اب چاہیں تو CoWIN پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کراسکتی ہیں یا راست ٹیکہ اندازی مراکز سے رجوع ہوسکتی ہیں۔ حکومت نے کہاکہ اِس سلسلہ میں قواعد اور تفصیلات ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو بھیجے جاچکے ہیں تاکہ وہ حاملہ خواتین کے ویکسینیشن پروگرام کو شروع کرسکیں۔ گزشتہ ماہ تک صرف دودھ پلانے والی خواتین کو ویکسینیشن کے لئے اہل قرار دیا گیا تھا جبکہ حاملہ خواتین کو روک دیا گیا تھا لیکن اب حکومت نے واضح کردیا ہے کہ حاملہ خواتین بھی بلا جھجھک کورونا ویکسین لے سکتی ہیں کیوں کہ یہ اُن کے لئے مفید ہے اور اُنھیں ضرور لینا چاہئے۔ ڈاکٹر بلرام بھارگو ڈائرکٹر جنرل انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ نے کہاکہ حکومت نے تمام غریبوں کا جائزہ لیا اور حاملہ خواتین کو بھی ٹیکے کیلئے اہل قرار دیا۔