میرٹھ: اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک نوجوان نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی حاملہ گرل فرینڈ رامبیری کا قتل کر دیا۔ سردھنا تھانہ علاقہ کے نواب آباد میں 3 جولائی کی صبح سریندری کی بیٹی رامبیری عرف رینا کی نعش کھیت میں ملی تھی۔مقتولہ کی شناخت رامبیری عرف رینا کے نام سے ہوئی تھی، جس کی 2015 میں تہڑکی گاؤں کے ارون نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔نعش کے پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلا کہ وہ حاملہ تھی۔ اہل خانہ نے قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور اب پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے۔ کھروا گاؤں میں تین روز قبل خاتون کے قتل کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔ مرکزی ملزم نے بتایا کہ خاتون حاملہ ہونے پر شادی پر اصرار کر رہی تھی۔ وہ شادی نہ کرنے پر عصمت دری کیس میں پھنسانے کی دھمکی دے رہی تھی۔ اس لیے اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر یہ قتل کیا۔ گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کے بعد سے ہی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا۔حاملہ رامبیری شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔
