حبش کے سربراہ فوج اور صوبائی صدر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

   

ادیس ابابا 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) حبش کے سربراہ فوج اور صوبائی صدر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ وزیراعظم ابی احمد نے ٹی وی پر آج اعلان کیا اور کہاکہ حکومت نے سرکاری طور پر پورے ہارن آف افریقہ میں بغاوت کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ ابی احمد نے قومی ٹی وی پر آج علی الصبح فوج میں بے چینی کا اعلان کیا اور کہاکہ سربراہ فوج سی میکونن کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔ اُن کی صورتحال کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا گیا۔

فلسطینی نوجوانوں میں یوگا کی مقبولیت، یوگا فیسٹیول کا انعقاد
جریکو (مغربی کنارہ)23 جون (سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں فلسطینی نوجوان ایک پرہجوم یوگا تہوار میں شریک ہوئے جو پانچویں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔ اِس تقریب کا اہتمام فلسطین میں ہندوستان کے نمائندے نے کیا تھا۔ وزارت سیاحت و آثار قدیمہ نے کہاکہ یہ تہوار شمس سنٹر پر ہفتہ کی شام ہوا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے نمائندے برائے فلسطین سنیل کمار نے یوگا کو دنیا کو متحد کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔